شاہین شاہ آفریدی کی گھٹنے کی انجری، ایشیا کپ سے باہر ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہین شاہ آفریدی کی گھٹنے کی انجری، ایشیا کپ سے باہر ہوگئے
شاہین شاہ آفریدی کی گھٹنے کی انجری، ایشیا کپ سے باہر ہوگئے

لاہور: پاکستان کے سپر اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں انجری کی وجہ سے اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے تازہ ترین اسکینز اور رپورٹس کو مد نظر رکھتے ہوئے فاسٹ بولر کو آرام تجویز کیا ہے۔

پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے شاہین شاہ آفریدی کو چار سے چھ ہفتے آرام کی تجویز دی ہے۔

مزید پڑھیں:نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

نیوزی لینڈ میں اکتوبر میں ہونے والی سہہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی ممکنہ طور پر کرکٹ میں واپسی ہو گی۔

Related Posts