وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بلوں کے ذریعے دکانداروں سے فکسڈ ٹیکس کی وصولی معطل کرتے ہوئے ٹیکس وصولی کی شرح مقررہ حد سے زائد کرنے کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت بجلی کے نرخ اور بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلز ٹیکس کلیکشن کے معاملے پر اجلاس ہوا۔ وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، وفاقی سیکرٹریز توانائی اور خزانہ اور پٹرولیم کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔