وطن کی مٹی گواہ رہنا، ملک کی معروف گلوکارہ نیرہ نور انتقال کر گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

وطن کی مٹی گواہ رہنا، ملک کی معروف گلوکارہ نیرہ نور انتقال کر گئیں
وطن کی مٹی گواہ رہنا، ملک کی معروف گلوکارہ نیرہ نور انتقال کر گئیں

کراچی: وطن کی مٹی گواہ رہنا سمیت دیگر گیتوں کو اپنی آواز دینے والی ملک کی معروف گلوکارہ نیرہ نور انتقال کر گئی ہیں۔ ان کی عمر 71 برس تھی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے علالت کا شکار نیرہ نور کا انتقال کراچی میں علاج کے دوران ہوا۔ ان کے بھتیجے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نیرہ نور کے انتقال کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں:

معروف اداکار تنویر جمال انتقال کرگئے

گلوکارہ نیرہ نور کی نمازِ جنازہ آج سہ پہر 4 بجے مسجد و امام بارگاہ یثرب میں ہوگی۔ ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں تدفین بھی آج ہی کی جائے گی۔ نیرہ نور نے آج سے 10 سال قبل ہی پیشہ ورانہ گلوکاری چھوڑ دی تھی۔

نیرہ نور نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں اپنی تعلیم کے دوران ہی ریڈیو پاکستان میں اپنی آواز کا جادو جگانا شروع کیا تھا اور فیض احمد فیض، احمد فراز اور دیگر گلوکاروں کے کلام کو غزل کی صورت میں پیش کرکے داد وصول کی۔

اپنے فلمی و ٹی وی کیرئیر کے دوران نیرہ نور نے سیکڑوں گانے گائے اور مداحوں کے دلوں میں گھر کرتی چلی گئیں۔ انہیں 2006 میں پرائڈ آف پرفارمنس، بلبلِ پاکستان کا خطاب اور 1973 میں نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

 

Related Posts