نیٹ فلکس سیریز کا بھارتی ری میک تیار، فلاور آف ایول کے مرکزی اداکار کا اظہارِ مسرت

تازہ ترین

تازہ ترین

نیٹ فلکس سیریز کا بھارتی ری میک تیار، فلاور آف ایول کی مرکزی اداکارہ کا اظہارِ مسرت
نیٹ فلکس سیریز کا بھارتی ری میک تیار، فلاور آف ایول کی مرکزی اداکارہ کا اظہارِ مسرت

آج سے 2 سال قبل بنائی گئی کورین نیٹ فلکس سیریز فلاور آف ایول کا بھارتی ری میک تیار کر لیا گیا جس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کورین سیریز میں بیک سی اون کا مرکزی کردار کرنے والے اداکار لی جون گی نے  بھارتی سیریز دیکھنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سیریز دو رنگا کوریا کی مقبول نیٹ فلکس سیریز فلاور آف ایول کا ری میک کہی جارہی ہے جس پر اویجنل کورین سیریز کے مرکزی اداکار نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مسرت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

معروف گلوکارہ نیرہ نور انتقال کر گئیں

 

View this post on Instagram

 

A post shared by 배우 이준기 (@actor_jg)

اپنے انسٹاگرام پیغام میں گزشتہ روز کورین اداکار کا کہنا تھا کہ میں بھارتی دوستوں کو دیکھ کر خوش اور آپ کی سیریز دیکھنے کی خواہش رکھتا ہوں جبکہ بھارتی سیریز میں درشٹی دھامی اور گلشن دیویا مرکزی کردار ادا کریں گے۔

دورنگا ایک بظاہر شریف انسان کے گرد گھومتی ہوئی کہانی ہے جس کا ماضی داغدار ہوتا ہے۔ اس کی بیوی پولیس والی دکھائی گئی ہے جبکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مرکزی کردار کی بیوی اس کے پراسرار ماضی کا گھیراؤ کر لیتی ہے۔

اس دوران پولیس والی خاتون کو اپنے شوہر کا دفاع کرتے دکھایا گیا ہے جبکہ اوریجنل نیٹ فلکس سیریز فلاور آف ایول میں لی جون گی اور مون چائے وون نے بھی اسی قسم کی کہانی پیش کی تھی۔

بظاہر بھارتی سیریز دو رنگا اور کورین سیریز فلاور آف ایول میں کوئی فرق نظر نہیں آتا۔ دورنگا کے ایک مرکزی فنکار کے بیان کے مطابق انہوں نے اوریجنل سیریز نہیں دیکھی کیونکہ وہ کردار کو اپنے انداز میں پیش کرنا چاہتے تھے۔ 

Related Posts