پاکستان میں کورونا کے 468نئے کیسز رپورٹ، 2 مزید شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے 219 نئے کیسز رپورٹ، 117 مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 219 نئے کیسز رپورٹ، 117 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 468نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 2 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 66 ہزار 236افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 552وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شوگر کے متعلق سائنسدانوں کی نئی تحقیق سامنے آگئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 17ہزار 749ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 2.64 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 99لاکھ  58 ہزار 508ہوگئی جبکہ کورونا کے 160مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 506مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 15 لاکھ 26 ہزار198 تک جا پہنچی جبکہ فعال کیسز9 ہزار 486 ہو گئے۔ وائرس سے سب سے زیادہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔

سندھ میں کورونا سے 5لاکھ 92 ہزار 886افراد متاثر جبکہ 8 ہزار 218جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 5لاکھ 19 ہزار 674شہری متاثر جبکہ 13 ہزار 597 جان کی بازی ہار گئے۔ وائرس سے متاثرہ تیسرا سب سے بڑا صوبہ خیبر پختونخوا رہا۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 2لاکھ 22 ہزار883 افراد متاثر جبکہ 6ہزار 345جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 38ہزار729افراد کورونا سے متاثر جبکہ 1 ہزار 30جاں بحق ہوئے۔ آزاد کشمیر میں 44 ہزار 154کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

آزاد جموں و کشمیر میں وائرس کے باعث 793افراد انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں 35 ہزار922 شہری کورونا سے متاثر جبکہ 378 جان کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 11ہزار 988افراد کورونا سے متاثر جبکہ 191 جاں بحق ہو گئے۔ 

Related Posts