وفاقی حکومت کا عمران خان کیخلاف مقدمہ بنانے پر غور

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی حکومت کا عمران خان کیخلاف مقدمہ بنانے پر غور
وفاقی حکومت کا عمران خان کیخلاف مقدمہ بنانے پر غور

اسلام آباد: وزارت داخلہ میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی سے متعلق مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غور کررہے ہیں کہ عمران خان کو شہباز گل کے مقدمے میں ہی نامزد کیا جائے یا الگ مقدمہ بنایاجائے۔

وزارت داخلہ میں ہونے والے اجلاس میں وزارت قانون اور پولیس کے افسران بھی شامل ہیں، جبکہ اجلاس میں سابق وزیر اعظم کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔

وزارت داخلہ نے عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے ایڈووکیٹ جنرل اور وزارت قانون سے 2 آپشنز پر رائے مانگ لی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی امیدوار محمود مولوی واضح برتری کے ساتھ سب سے آگے

اجلاس کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایک واقعے پر مقدمات نہیں بن سکتے، پی ٹی آئی رہنماء شہبازگل کے حق میں نکالی گئی جو دفعہ 144کی خلاف ورزی تھی۔

Related Posts