کراچی: اندرون سندھ میں مختلف شہروں خیرپور، سکھر، حیدرآباد، ٹنڈو آدم اور لاڑکانہ سمیت کئی شہروں میں آج بھی شدید بارشیں ہوئیں جس کے باعث صورتحال مزید ابتر ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق لاڑکانہ میں گذشتہ تین دن کے دوران 200 سے زائد کچے مکانات زمین بوس ہوگئے، جس کے باعث 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اس کے علاوہ ٹنڈوالہیار میں بارشوں کے بعد مختلف واقعات میں 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 18 سو سے زائد مکانات کونقصان پہنچا۔
حیدرآباد میں چار روز گزرجانے کے باوجود آج بھی کئی نشیبی علاقے گلیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں.جبکہ بارش کے پانی کی نکاسی کا عمل تاحال شروع نہیں ہوسکا ہے۔
دوسری جانب سیہون، دادو اور نواب شاہ میں برسات متاثرین نے بارشوں کا پانی کا نکاس نہ ہونے پر سڑکیں بلاک کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کئے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں سمندر میں نہانے اور شکار پر پابندی عائد کردی گئی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








