روٹرڈیم: پاکستان کی پوری ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف آخری ایک روزہ میچ میں 206 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق آخری ایک روز ہ میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی، اور پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 206 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
روٹرڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابراعظم 91 رنز بناکرنمایاں رہے، جبکہ محمد نواز 27، فخرزمان 26 اور آغا سلمان نے 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم 11، زاہد محمود 9، محمد حارث 4 اور نسیم شاہ 3 رنزبنا سکے۔ پاکستان نے نیدرلینڈز کومیچ فتح حاصل کرنے کے لئے 207 رنزکا ہدف دیا۔
مزید پڑھیں:حسن علی کو شاہین آفریدی کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








