عوام کی خدمت کیلئے اپنی جان کی پروا کیے بغیر ہمیشہ حاضر ہوجانے والے ریسکیو کے اہلکاروں نے انوکھی مثال قائم کردی۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تحصیل درابن گاؤں کہاوڑ میں حاملہ خاتون کے ہاں ایمبولینس میں پیدا ہونے والے بچے کے کان میں ریسکیو اہلکار نے اذان دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
ڈیرہ اسماعیل خان / بچے کی پیدائش
تحصیل درابن گاؤں کہاڑو میں ریسکیو1122 ایمبولینس میں بچے کی پیدائش
سیلابی علاقے سے حاملہ خاتون کو کشتی میں محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا تھا
لواحقین کی باہمی رضامندی سے حاملہ خاتون کی ڈیلیوری ریسکیو1122 میڈیکل ٹیکنشنز نے ایمبولینس میں ڈیلیوری کی pic.twitter.com/wcgj4kxHi4
— Ali Nawaz (@toxic_game) August 21, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








