لاہور: پاکستان کے سپر اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی گھٹنے کی انجری سامنے آنے کے بعد ان کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی کو قومی ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر محمد وسیم،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ہیڈکوچ ثقلین مشتاق سے مشورے کے بعد حسن علی کی ٹیم میں شمولیت کا اعلان کرسکتے ہیں۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق حسن علی ان دنوں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ میں مصروف عمل ہیں، انہیں خراب کارکردگی کے باعث اسکواڈ سے باہر کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی کی گھٹنے کی انجری، ایشیا کپ سے باہر ہوگئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








