کراچی میں سمندر میں نہانے اور شکار پر پابندی عائد کردی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں سمندر میں نہانے اور شکار پر پابندی عائد کردی گئی
کراچی میں سمندر میں نہانے اور شکار پر پابندی عائد کردی گئی

کراچی: شہر قائد میں مون سون کی اضافی بارشوں کے باعث سمندر میں طغیانی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، اسی تناظر میں کمشنر کراچی نے سمندر میں نہانے اور شکار کرنے پر 31 اگست تک پابندی عائدکردی ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جبکہ ساحل پر نہانے اور ماہی گیروں کے سمندر میں داخلے پر دفعہ 144 نافذکردی گئی ہے۔

کمشنرکراچی نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہری ساحل سمند پر جانے سے گریز کریں اور پابندی پرعمل کریں، متعلقہ انتظامیہ پولیس کے تعاون سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں:اندرون سندھ 23 اگست سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بارشوں کے پیش نظر 13دنوں کے لیے سمندر میں نہانے پرپاپندی ہوگی۔ بارشوں کے باعث سمندر میں ممکنہ طغیانی کا امکان ہے، انسانی جانوں کو بچانے کی خاطر پابندی عائدکی گئی ہے۔پابندی کا اطلاق 19 اگست سے 31 اگست تک کے لیے ہوگا۔

Related Posts