اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی، ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکیاں دینے پر توہینِ عدالت کی کارروائی کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے عدلیہ اور پولیس کو دھمکیاں دیں جس پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا جو گزشتہ روز خارج کردیا گیا، تاہم توہینِ عدالت مقدمے کی سماعت آج ہوگی۔
عدالت کا عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار اور جسٹس میاں گل حسن لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق فیصلے میں ہائیکورٹ کے تمام ججز کی مشاورت شامل تھی۔
ذرائع نے گزشتہ روز بتایا کہ کیس کی سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے جس میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار شامل ہونگے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








