امیتابھ بچن دوسری مرتبہ کورونا میں مبتلا ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

امیتابھ بچن دوسری مرتبہ کورونا میں مبتلا ہوگئے
امیتابھ بچن دوسری مرتبہ کورونا میں مبتلا ہوگئے

بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن دوسری مرتبہ کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام کے ذریعے سے اپنے مداحوں کو بتایا کہ میرا کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، وہ لوگ جو میرے ساتھ یا قریب رہے ہیں، براہ کرم اپنا ٹیسٹ کروائیں۔

معلوم رہے کہ امیتابھ کی عمر 79 سال ہے اور انہوں نے اس وبا سے بچنے کے لیے ویکسین بھی لگوائی تھیں لیکن اس کے باوجود وہ دوسری بار اس کی لپیٹ میں آئے ہیں، فی الحال امیتابھ کے گھر کے دیگر افراد کے مثبت ہونے کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سارہ علی خان کا پاکستانی ڈیزائنر کے جوڑے میں فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

اداکار نے ویکسین کی پہلی خوراک اپریل 2021 اور دوسری مئی 2021 میں لگوائی تھی۔ ویکسی نیشن کی ایک تصویر بگ بی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھی شیئر کی تھی۔

قبل ازیں امیتابھ بچن جولائی 2020 میں کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ خرابی صحت کی وجہ سے انہیں تقریباً دو ہفتے ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں بھی داخل کرانا پڑا تھا۔ اس وقت امیتابھ کے ساتھ ابھیشیک بچن کا بھی کورونا مثبت آیا تھا۔

امیتابھ بچن کو پہلی مرتبہ کورونا ہوا تو وہ KBC 13 کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ کوویڈ مثبت ہونے کی وجہ سے انہیں کئی دنوں تک شوٹنگ سے وقفہ لینا پڑا۔ کورونا کی وجہ سے شوٹنگ کووڈ پروٹوکول کے بعد 2021 میں کی گئی تھی۔ اس بار بھی اداکار KBC 14 کی شوٹنگ کے دوران انفیکشن کا شکار ہو گئے۔

Related Posts