بھارتی گلوکار بی پراک پاکستان کے ننھے گلوکار کی آواز کے مداح نکلے

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی گلوکار بی پراک پاکستان کے ننھے گلوکار کی آواز کے مداح بن گئے
بھارتی گلوکار بی پراک پاکستان کے ننھے گلوکار کی آواز کے مداح بن گئے

بھارتی گلوکار بی پراک نے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے پاکستان کے ننھے گلوکار عرشمان نعیم کی آواز کی تعریف کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عرشمان نعیم کا تعلق پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے ہے  جس نے بھارتی گلوکار بی پراک کے گیت من بھریا کو گا کر سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کی اور متعدد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی آواز کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:

سارہ علی خان کا پاکستانی ڈیزائنر کے جوڑے میں فوٹو شوٹ وائرل

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے عرشمان نعیم کو مخاطب کرتے ہوئے بھارتی گلوکار کا کہنا تھا کہ عرشمان کی آواز بہت ہی کمال کی ہے، یہ قسم کھا کر کہہ سکتا ہوں ، آپ کی خوبصورت آواز کے باعث آپ کا مستقبل تابناک ہوگا۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

بھارتی گلوکار نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ عرشمان نعیم کی آواز ریکارڈ کر لوں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عرشمان نعیم کی خوبصورت آواز کی تعریف بہت سے بھارتی گلوکار کرچکے ہیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹس پر عرشمان نعیم کے لاکھوں فالوورز موجود ہیں۔ اس سے قبل پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کے گیت پسوڑی نے بھی بھارت سمیت متعدد ممالک میں سوشل میڈیا صارفین کو تعریف پر مجبور کردیا تھا۔ 

Related Posts