پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ انمول بلوچ کو بولڈ ڈریسنگ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جس پر سوشل میڈیا صارفین کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
انمول بلوچ کی تصویر پر ایک صارف نے اُن کیلئے ہدایت کی دعا کی جبکہ دوسرے صارف نے کہا کہ افسوس پاکستانی اداکارائیں بھی اب بھارتی اداکاراؤں کی طرح ڈریسنگ کرنے لگی ہیں، آیئے سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:
کام کے محاز پر اداکارہ اِن دنوں ڈرامہ سیریل ایک ستم اور صحیح میں نظر آرہی ہیں۔
علاوہ ازیں ایک حالیہ انٹرویو میں انمول بلوچ نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنے قریبی لوگوں کی جانب سے شادی کی بہت پیشکش ہوتی ہے جنہیں وہ مسترد کردیتی ہیں کیونکہ زیادہ تر پروپوزل ان کے آبائی شہر سے آتے ہیں اور وہ کسی گاؤں میں شادی نہیں کرنا چاہتی ہیں۔