لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایشیاء کپ کیلئے بھرپور محنت کی ہے، ہمارے کھلاڑیوں کو سردی گرمی سے کوئی فرق نہیں پڑتا جبکہ شاہین آفریدی کی انجری کھیل کا حصہ تھی۔
تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں 28 اگست سے شروع ہونے والے ایشیاء کپ کے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ پاکستان کے فاسٹ بولر کافی وقت سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کر رہے ہیں، شاہین آفریدی زخمی ہوگئے پھر بھی ہمارا فاسٹ بولنگ کا شعبہ شاندار ہے۔
ویراٹ کوہلی کی شاہین آفریدی سے ملاقات، خیریت دریافت کی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








