نیٹ فلکس کی سیریز دی امبریلا کیڈمی کا سیزن 4 آخری ہوگا، رپورٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

دی امبریلا اکیڈمی کا سیزن 4 کب نشر ہوگا؟
دی امبریلا اکیڈمی کا سیزن 4 کب نشر ہوگا؟

نیٹ فلکس کی سیریز دی امبریلا اکیڈمی بہت جلد اپنے نئے اور آخری سیزن کے ساتھ واپسی کررہی ہے۔

حال ہی میں اس سیریز کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے کہ اس کا سیزن 4 بہت جلد آنے والا ہے جو کہ اس کا آخری سیزن ہوگا، نیٹ فلکس نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ دی امبریلا اکیڈمی کے مداح کافی عرصے سے خوشخبری کا انتظار کررہے تھے چنانچہ اُن کیلئے خوشخبری ہے کہ امبریلا اکیڈمی نئے سیزن کے ساتھ واپسی کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹرینجر تھنگز کا سیزن 5 کب آئے گا؟

یونیورسل کیبل پروڈکشنز کی تیار کردہ اِس سیریز میں جسٹن ایچ من، ایلیٹ پیج، ایڈم گوڈلی، ایمی ریور-لیمپ مین، مارین آئرلینڈ ٹام ہوپر، رابرٹ شیہان، ڈیوڈ کاسٹیڈ، میری جے بلیج، ایڈن گیلاگھر، کیمرون برٹن، کولم فیور، جان میگارو، ریتو آریہ، ایڈم گوڈلی اور کیٹ والش شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دی امبریلا اکیڈمی کے سیزن 3 کی کہانی کا اختتام کچھ مختلف ہوا جب تمام بہن بھائی اپنی سپر پاور سے محروم ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔

دی امبریلا اکیڈمی کی کہانی کچھ اس طرح کی ہے کہ سال 1989 میں یکم اکتوبر کو ایسی خواتین کے ہاں 43 سپر پاور بچے پیدا ہوئے، جن میں حمل کے آثار بھی نہیں تھے۔ اس کے بعد ہی ہارگریوز نے ان میں سے سات بچوں کا شکار کیا، جو منفرد طاقتوں کے حامل تھے، اور انہیں گود لے لیا۔ اس کے ساتھ سائنسدان کا مقصد ان سب کو اس خطرے سے لڑنے کی تربیت دینا تھا جو دنیا کو ختم کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔

Related Posts