شہری نے مرغیوں کی موت پر ایف آئی آر درج کرادی

تازہ ترین

تازہ ترین

شہری نے مرغیوں کی موت پر ایف آئی آر درج کروادی
شہری نے مرغیوں کی موت پر ایف آئی آر درج کروادی

کرشنا: بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ایک علاقے میں شہری نے مرغیوں کی موت پر ایف آئی آر درج کرادی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا کے علاقے موپی دیوی منڈل میں ایک شخص نے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا کہ اس کی مرغیوں کو کسی نے زہر دے کر ماردیا ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق لکشمی تیارو نامی شہری نے گھر میں تقریباً 10 مرغیاں پالی تھیں، جو سب کے سب چند دن قبل مردہ پائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹول ٹیکس مانگنے پر نوجوان نے خاتون کو تھپڑ ماردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لکشمی تیارو نے پولیس کو شکایت درج کرائی کہ جب میں تروپتی گیا تھا تو کسی نے چاول میں زہر ملا دیا، یہ چاول کھانے کے بعد تمام مرغیاں مر گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انٹرویو کے دوران خاتون کی عمر پوچھنا انتظامیہ کو مہنگا پڑ گیا

واضح رہے کہ پولیس نے لکشمی تیارو کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے مرغیوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا نے کہ وہ مرغیوں کے قتل کے الزام کی بنیاد پر اس کیس کی تحقیقات کریں گے۔

Related Posts