زخمی بچوں کو مارکے کون جیتتا ہے یار، عاصم اظہر کا پاک بھارت میچ پر دلچسپ تبصرہ

تازہ ترین

تازہ ترین

زخمی بچوں کا مارکے کون جیتتا ہے یار، عاصم اظہر کا پاک بھارت میچ پر دلچسپ تبصرہ
زخمی بچوں کا مارکے کون جیتتا ہے یار، عاصم اظہر کا پاک بھارت میچ پر دلچسپ تبصرہ

جہاں پاکستان اور بھارت میں صارفین کی جانب سوشل میڈیا پر میچ کے بارے میں خوب تبصرے کیے گئے وہیں گلوکار عاصم اظہر بھی پیچھے نہ رہے۔ 

اس بات میں تو یقیننََ کوئی شبہ نہیں کہ پاکستان نے میچ کے دوران بھارت سے خوب مقابلہ کیا اسی دوران پاکستای کھلاڑی نسیم شاہ زخمی بھی ہوگئے تھے۔

عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بھارت کے لئے لکھا کہ زخمی بچوں کو مارکے کون جیتتا ہے یار۔

ایک اور ٹوئٹر پیغام میں عاصم اظہر نے لکھا کہ میں بیان نہیں کرسکتا کہ مجھے پاکستان ٹیم کے ارتقا پر کتنا فخر ہے، کچھ سال قبل میں بورڈ پر148 رنز دیکھ کر ہمت ہارجاتا تھا لیکن کل کھلاڑیوں کی فائٹ دیکھی، یہ بالکل ایسی تھی جسے ہم کئی سالوں سے مس کررہے تھے۔

ایک اور ٹوئٹ میں عاصم نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ نسیم شاہ دل جیت لیا تم نے پورے پاکستان کا۔

واضح رہے کہ بولر نسیم شاہ نے گزشتہ روز بھارت کے خلاف ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا جس میں انہوں نے شاندار اسپیل کیے۔

نسیم شاہ نے پہلے ہی اوور میں بھارتی اوپنر کے ایل راہول کی وکٹیں اڑائیں اور سوریا کمار کو بھی پویلین بھیجا جب کہ نسیم شاہ کی گیند پر ہی ویرات  کوہلی کو چانس ملا۔

Related Posts