جہاں پاکستان اور بھارت میں صارفین کی جانب سوشل میڈیا پر میچ کے بارے میں خوب تبصرے کیے گئے وہیں گلوکار عاصم اظہر بھی پیچھے نہ رہے۔
اس بات میں تو یقیننََ کوئی شبہ نہیں کہ پاکستان نے میچ کے دوران بھارت سے خوب مقابلہ کیا اسی دوران پاکستای کھلاڑی نسیم شاہ زخمی بھی ہوگئے تھے۔
عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بھارت کے لئے لکھا کہ زخمی بچوں کو مارکے کون جیتتا ہے یار۔
Injured bacho ko maarke kaun jeet ta hai yar
— Asim Azhar (@AsimAzharr) August 28, 2022
ایک اور ٹوئٹر پیغام میں عاصم اظہر نے لکھا کہ میں بیان نہیں کرسکتا کہ مجھے پاکستان ٹیم کے ارتقا پر کتنا فخر ہے، کچھ سال قبل میں بورڈ پر148 رنز دیکھ کر ہمت ہارجاتا تھا لیکن کل کھلاڑیوں کی فائٹ دیکھی، یہ بالکل ایسی تھی جسے ہم کئی سالوں سے مس کررہے تھے۔
I can’t tell you guys how proud i am of the evolution this pakistan cricket team. Few years ago i would lose hope with 148 runs on the board, but look at the fight these boys are putting up. This is EXACTLY what we were missing all these years. ???????????? #indvpak
— Asim Azhar (@AsimAzharr) August 28, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں عاصم نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ نسیم شاہ دل جیت لیا تم نے پورے پاکستان کا۔
Naseem Shah dil jeet liya tumne puray Pakistan ka #indvpak
— Asim Azhar (@AsimAzharr) August 28, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








