ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے 30 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے 30 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا۔

اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 30 لاکھ ڈالر کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ اے ڈی بی مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور پاکستان کی مدد کے لئے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ریسکیو ٹیم نے سیلابی ریلے سے بلی کی جان بچالی، ویڈیو وائرل

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سیلاب زدگان کی مدد کے لئے عالمی تنظیموں اور مختلف دوست ممالک سے امداد کی اپیل کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث 1100 سے زائد افراد جاں بحق جب کہ لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

Related Posts