گجرات میں فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے، 13افراد گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

گجرات میں فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے، 13افراد گرفتار
گجرات میں فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے، 13افراد گرفتار

ودودرا:بھارتی ریاست گجرات کے شہر ودودرا میں ہندوؤں کے ایک جلوس کے دوران ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جھڑپیں پیر کی رات فرقہ وارانہ طور پر حساس علاقے مانڈوی میں پانی گیٹ دروازہ کے مقام پر ہندوؤں کے مذہبی جلوس کے دوران مسلمانوں کے گھروں اور ایک مسجد پر حملے کے بعد شروع ہوئیں۔

حکام نے بتایا کہ پتھراؤسے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی پنجاب کے علاقے میں چرچ پر حملہ، احاطے میں کھڑی گاڑی کو آگ لگا دی گئی

جلوس کے شرکاء نے مسلمانوں کے گھروں اور ایک مسجد پر پتھراؤکیا۔ پتھراؤ سے ایک مسجد کی کھڑکی ٹوٹ گئی۔پولیس نے جھڑپوں کے بعد اب تک 13افراد کو گرفتار کرلیا۔

Related Posts