کراچی: وفاقی وزیر شازیہ مری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقوم سے کٹوتی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر و چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کٹوتی کرنے والوں کیخلاف 20 سے زائد مقدمات درج کروائے گئے ہیں، جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم سے کٹوتی کرنے کے سنگین کرائم کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے بارش اور سیلاب متاثرین کو فی خاندان 25، 25 ہزار دینے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے اس پوری مشق کا آغاز کردیا ہے۔
پی ٹی آئی نے اپنے دورِ اقتدار میں جو فیصلے کیے اس پر افسوس ہے، شاہد خاقان عباسی
انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے فوری طور پر متاثرین میں رقم کی تقسیم کرنے کا اعادہ کیا، پورے ملک میں متاثرین میں رقم کی تقسیم کی سرگرمی جاری ہے۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ متاثرین میں امدادی رقم کی تقسیم دو بینکیں ایچ بی ایل کنیکٹ اور بینک الفلاح کے ذریعے کی جاری ہے جبکہ پنجاب، سندھ، بلوچستان میں ایچ بی ایل کنیکٹ اور کے پی کے میں بینک الفلاح رقم تقسیم کر رہی ہیں۔
شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ، وزیر اعظم نے عملدرآمد کی منظوری دیدی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








