فاسٹ بولر محمد عرفان کے ہاں بیٹے کی پیدائش، مداحوں کی مبارکباد

تازہ ترین

تازہ ترین

فاسٹ بولر محمد عرفان کے ہاں بیٹے کی پیدائش، مداحوں کی مبارکباد
فاسٹ بولر محمد عرفان کے ہاں بیٹے کی پیدائش، مداحوں کی مبارکباد

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

 محمد عرفان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

محمد عرفان  نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’ اللّٰہ پاک نے اپنی رحمت سے بیٹا عطا کیا ہے، الحمداللّٰہ‘۔

محمد عرفان نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ’اللّٰہ اس کے نصیب اچھے کرے اور اس سے انسانیت کے بھلائی کے کام لے، آمین‘۔

خبر سنتے ہی نہ صرف مداحوں کی جانب سے بلکہ قومی کرکٹرز کی جانب سے بھی مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

واضح رہے کہ  محمد عرفان ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، وہ فرسٹ کلاس اور بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے والے سب سے لمبے کھلاڑی بھی ہیں۔

Related Posts