آئی ایم ایف کی رقم کام نہ آئی، ڈالر کی قیمت کو پھر پر لگ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی ایم ایف سے رقم ملنے کے باوجود انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔

جمعہ کو ٹریڈنگ کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالر 40 پیسے مہنگا ہوکر219 روپے کا ہوگیا۔انٹر بینک میں ڈالر 38 پیسے مہنگا ہوکر 218.98 روپے پر بند ہوا۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر میں زیادہ بڑا اضافہ ہوا اورکرنسی مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہوکر 223 روپے پربند ہوا۔

اس سے قبل انٹربینک میں امریکی ڈالرکی قیمت 3 دن میں سوا 4 روپے نیچے آئی تھی۔ جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 220 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ انٹربینک مارکيٹ میں ڈالر15پیسےسستا ہوکر218.60 روپے پربند ہوا تھا۔

کرنسی ڈیلرز نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے سے روپیہ تگڑا اور ڈالر کمزور ہوگا تاہم ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاؤ دیکھاگیا۔اگست میں درآمدات اور تجارتی خسارہ بڑھنے سے روپے پر دباؤ آیا۔

Related Posts