عمران خان کی سابقہ اہلیہ، برطانوی فلمساز جمائما گولڈ اسمتھ کی پاکستان سے محبت کے مختلف مظاہر دیکھ کر ہر پاکستانی کے ذہن میں یہ سوال آتا ہے کہ آخر اُن کی ہمارے ملک سے اتنی محبت کی وجہ کیا ہے، تو اب وہ وجہ سامنے آگئی ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر جمائما گولڈ اسمتھ کے پاکستانی نجی چینل جیو نیوز کو دیے گئے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے اس انٹرویو کے دوران پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے پاکستان سے بہت محبت ہے اور میں اس ملک کے لیے ناقابل یقین حد تک جذباتی بھی ہوں حالانکہ یہاں کچھ چیزیں کبھی کبھی بہت تکلیف بھی دیتی ہیں‘۔
اُنہوں نے کہا کہ’جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ یہ میرے بچوں کا گھر ہے، اور میں یہاں بڑی ہوئی ہوں‘۔
اُنہوں نےخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اس ملک کو وزٹ نہیں کیا بلکہ میں نے یہاں اپنی زندگی کے 10 سال گزارے ہیں، اور اس کے لیے پاکستان کا شکریہ۔‘
جمائما نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ’ جہاں آپ اپنی نوجوانی میں اپنی زندگی کی پوری ایک دہائی گزارتے ہیں تو میں یہ محسوس کرتی ہوں کہ میں نے یہیں پر پرورش پائی ہے‘۔
اُنہوں نے کہا کہ’ مجھے ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میری روح کا ایک حصّہ ہے‘۔