لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 رینکنگ جاری کردی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان نے ٹی 20 رینکنگ میں کپتان بابراعظم کو پیچھے چھوڑ دیا۔
کپتان بابر اعظم رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئے، وہ ایک ہزار سے زائد دنوں تک نمبر 1 ٹی ٹوئنٹی بیٹر رہے۔
A new No.1 ????
Pakistan skipper Babar Azam has been dethroned at the top of the @MRFWorldwide ICC Men’s T20I Player Rankings for batters????https://t.co/Uz4IN73bj8
— ICC (@ICC) September 7, 2022
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی نمبر ون پوزیشن قومی ٹیم کے بہترین بلے باز محمد رضوان نے چھین لی۔ محمد رضوان 815 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور بابر اعظم 794 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔
ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستان آج افغانستان کے مدمقابل آئے گا
معلوم رہے کہ ایشیا کپ 2022 میں پاکستان اب تک تین میچز کھیل چکا ہے جس میں دو میں اسے کامیابی جبکہ ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان تین میچوں میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی کارکردگی کافی مایوس کن رہی۔ انہوں نے 11 کی اوسط سے 33 رنز بنا رکھے ہیں۔
نسیم شاہ کا پیچھا چھوڑدو، سوشل میڈیا صارفین کا اروشی روٹیلا کو مشورہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








