میں پاکستان کا شاہ رخ خان اور سلمان خان ہوں، صبور علی

تازہ ترین

تازہ ترین

میں پاکستان کا شاہ رخ خان اور سلمان خآن ہوں، صبور علی
میں پاکستان کا شاہ رخ خان اور سلمان خآن ہوں، صبور علی

پاکستان کی معروف اداکارہ صبور علی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کا شاہ رخ خان اور سلمان خان ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات کے حوالے سے بات کی۔

صبور علی نے کہا کہ ڈرامہ سیریل مشکل میں انہوں نے خوشحال خان کے ساتھ کام کیا جو اُن سے عمر میں پانچ سال چھوٹے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ایک کم عمر اداکار کے ساتھ کام کرنے پر وہ خود کو بالی ووڈ کا خان تصور کرتی ہیں جن کے مقابل انڈسٹری کی کم عمر اداکاراؤں کو کاسٹ کیا جاتا ہے۔

قبل ازیں اداکارہ صبور علی کی ڈرامے کے سین کے دوران ہنسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

ڈرامے کے ایک سنجیدہ سین کے دوران اداکارہ کو اچانک ہنسی آگئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ڈرامے کے سین میں اداکار ہمایوں اشرف اور خوشحال خان کے درمیان تلخ کلامی ہورہی تھی لیکن جب کیمرے کا رخ صبور علی کی طرف ہوا تو اداکارہ کو خوشحال خان کے پاس کھڑے ہنستے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Related Posts