لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے دوبارہ درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ مریم نواز نے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے درخواست دائر کی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سےدائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ 4 سال سے ان کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے جبکہ ابھی تک قومی احتساب بیورو (نیب) چودھری شوگر مل کا چالان عدالت میں پیش نہیں کرسکا۔
عمران خان کا خاتون جج سے متعلق اپنے الفاظ پر گہرے افسوس کا اظہار
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی اور لمبے عرصے کے لیے کسی شخص کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سابق صدر پرویز مشرف اور ایان علی کے کیسز کے فیصلے اس کی نظیر ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 30 ارب ڈالر کی برآمدات اور 80 ارب کی درآمدات پائیدار نہیں اور یہ صورتحال 1 یا 2 سال تو چل سکتی ہے مگر زیادہ عرصہ نہیں۔ پاکستان کی ترقی مستحکم نہیں ہے اور ہماری گروتھ کی بنیاد درآمدات ہیں۔
منچھر جھیل میں مزید 2 کٹ لگانے کے بعد بھی سیلابی ریلےسے پُل ٹوٹ گیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








