اجتماعی زیادتی کی خبرمن گھڑت قرار، نجی کمپنی کو بدنام کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اجتماعی زیادتی کی خبرمن گھڑت قرار، نجی کمپنی کو بدنام کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
اجتماعی زیادتی کی خبرمن گھڑت قرار، نجی کمپنی کو بدنام کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی میں ملازم خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ من گھڑت قرار دے دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی کی فیکٹری (آرٹسٹک ملینرز) میں اجتماعی زیادتی کی سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبر کو جھوٹا قرار دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی کراچی ایسٹ مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر لڑکی سے زیادتی اور قتل کی ویڈیوز، پوسٹس اور خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد میں پسند کی شادی کرنیوالے میاں بیوی غیرت کے نام پر قتل

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ آرٹسٹک ملینرز سے منسلک کرکے واردات سے متعلق خبر وائرل کی جارہی ہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ کمپنی کے خلاف غیر مناسب خبر بلا تصدیق وائرل کی گئی۔ ایک اور لڑکی کی ویڈیوز فیکٹری سے منسوب کرکے فیک نیوز بنا دی گئی۔

ڈی آئی جی مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے طور پر تصدیق کرائی کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی کسی فیکٹری میں کسی لڑکی سے اجتماعی زیادتی نہیں ہوئی، نہ ہی کسی کو قتل کیا گیا ہے۔ خبر پھیلانے والوں کو لڑکی کے متعلق کوئی معلومات نہیں کہ وہ کون تھی۔

مقدس حیدر نے کہا کہ ملک اور معاشرے کے دشمن جعلی خبروں کو فروغ دے رہے ہیں۔ ہم تحقیقات کر رہے ہیں کہ فیکٹری یا انتظامیہ سے ذاتی عناد کی بنیاد پر من گھڑت کارروائی کس نے کی؟ جعلسازی اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کو سامنے لا کر سخت کارروائی کریں گے۔ 

Related Posts