پاکستان کی آسیان سے تجارت کا حجم 11ارب ڈالر، گوادرکو گیٹ وے بنانے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کی آسیان سے تجارت کا حجم 11ارب ڈالر، گوادرکو گیٹ وے بنانے کا فیصلہ
پاکستان کی آسیان سے تجارت کا حجم 11ارب ڈالر، گوادرکو گیٹ وے بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) سے پاکستان کی تجارت کا حجم 11 ارب ڈالر تک جا پہنچا، حکومت نے آسیان سے تجارت کیلئے گوادر کو گیٹ وے بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسیان پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے تحت مشترکہ فزیبلٹی تحقیق جاری ہے۔ مشرقی ایشیاء کے ممالک پاکستان کے تجارتی شراکت دار بن گئے جبکہ آسیان سمیت دیگر ممالک سے سرمایہ کاری پاکستان لانے میں سی پیک نے اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک ترکیہ معاہدے سے تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی، وزیراعظم

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کی بدولت آسیان اراکین سمیت دیگر ممالک سے سرمایہ کاری پاکستان کی طرف راغب کرنے کے بہترین مواقع پیدا ہوئے۔ آسیان میں انڈونیشیا، ملائشیا اور برونائی سمیت 10 ممالک شامل ہیں جن کے سرمایہ کاروں نے پاکستان کا رخ کرلیا۔

آسیان کمیٹی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسیان ممالک کی تجارت کا حجم 11 ارب ڈالر تک گزشتہ مالی سال کے دوران پہنچا۔ آسیان رکن ممالک کا مجموعی جی ڈی پی 3 ٹریلین ڈالر سے زائد ہے جو دنیا کی 5ویں بڑی معاشی طاقت ہے اور 2050 تک 1 درجہ مزید ترقی کرے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاہدے سے تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی۔انہوں نے یہ بات پاک ترکیہ ترجیحی تجارت کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

گزشتہ ماہ  تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم شہباز شریف تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترک وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ دستخط پر حکام کو مبارکباد دیتا ہوں۔

Related Posts