ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا ہے صرف اعلان باقی ہے، شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا ہے صرف اعلان باقی ہے، شیخ رشید
ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا ہے صرف اعلان باقی ہے، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا ہے صرف اعلان باقی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ساری سیاست نومبر کے گرد گھوم رہی ہے۔ فضل الرحمٰن نے ایکسٹینشن دینے والی پارلیمنٹ کی مدت بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان واقعی خطرناک، پوری قوم پہچان چکی ہے۔حنا پرویز بٹ

اُن کا کہنا تھا کہ ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا ہے صرف اعلان باقی ہے۔ بجلی ساڑھے چار روپے فی یونٹ مزید مہنگی کردی ہے۔ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے اور عوام کا چولھا نہیں جل رہا وہ خودبخود سڑکوں پر نکلیں گے۔

Related Posts