افغان حکومت مولانا مسعود اظہر کو گرفتار کرے، پاکستان کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

افغان حکومت مولانا مسعود اظہر کو گرفتار کرے، پاکستان کا مطالبہ
افغان حکومت مولانا مسعود اظہر کو گرفتار کرے، پاکستان کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے کالعدم جیش محمد ﷺ کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری کیلئے افغانستان کو خط لکھ دیاگیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں گرفتار کیا جائے۔

پاکستان کی جانب سے افغانستان کی حکومت کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مسعوداظہر ممکنہ طور پر ننگرہار اور کنڑ کے علاقوں میں موجود ہیں لہٰذا انہیں تلاش کرکے اطلاع دی جائے اور حراست میں لیا جائے۔

مزید پڑھیں:وفاقی کابینہ کا اجلاس، وزیر اعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

ذرائع کے مطابق مولانا مسعوداظہر کی گرفتاری کیلئے خط وزارت خارجہ کی طرف سے لکھا گیاجبکہ وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے مزید بات کرنے سے گریز کیا گیا ہے کیونکہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے۔

Related Posts