قومی کرکٹر آصف آفریدی پر پابندی عائد کر دی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

قومی کرکٹر آصف آفریدی پر پابندی عائد کر دی گئی
قومی کرکٹر آصف آفریدی پر پابندی عائد کر دی گئی

لاہور:نیشنل ٹی 20 کپ میں اینٹی کرپشن یونٹ کی ضابطہ کی خلاف ورزی پر پاکستان کے کرکٹر آصف آفریدی پر پابندی لگادی گئی۔

پی سی بی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیشنل ٹی 20 کپ میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کرنے والے سپنر آصف آفریدی کرکٹ میں کسی طور بھی شرکت نہیں کر سکتے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کرکٹر آصف آفریدی نے اینٹی کرپشن یونٹ کے 2 ضابطوں کی خلاف ورزی کی۔

مزید پڑھیں:ایشیا کپ کے فائنل میں شاداب اور آصف کے کیچ چھوڑنے کی ویڈیو پر بھارتی پولیس کی تنقید

واضح رہے کہ اسپنر آصف آفریدی پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کر چکے ہیں جبکہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ کا حصہ تھے جنہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کا موقع ابھی تک نہیں مل سکا ہے۔

Related Posts