پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی آسکتی ہے، این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پنجاب کے دریاؤں میں تغیانی آسکتی ہے، این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا
پنجاب کے دریاؤں میں تغیانی آسکتی ہے، این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ 18 ستمبر سے پنجاب کے دریاؤں ستلج، راوی، چناب اورانکے ملحقہ نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے سیلاب سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس کے مطابق 17 سے 18 ستمبر کے دوران بھارت ستلج اور چناب کو متاثر کرسکتا ہے۔

این ڈی ایم اے کی ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ ستلج، راوی، چناب اور ندی نالوں میں پانی کا بہاو بڑھ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی پولیس افغان باشندوں کا ڈیٹا مرتب کرنے میں ناکام

این ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ خطرے سے دوچار علاقوں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔ تمام متعلقہ وفاقی ، صوبائی اور ضلعی محکموں کو احتیاط کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

دوسری جانب بدین میں سیلابی پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث آبادی کے زیر آب آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ انتظامیہ نے سیلاب کی وجہ سے آبادی کے انخلا کا ریڈ الرٹ جاری کردیا۔

ضلعی انتظامیہ نے مساجد اور گاڑیوں کے ذریعے اسپیکر پر علاقہ خالی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آبادی سے اپیل کی ہے کہ وہ مال مویشی اور قیمتی سامان سمیت فوری طور گھر خالی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

Related Posts