اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چھاپہ مارا ہے۔
سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپے کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ سیف اللہ نیازی ایک سینیٹر ہیں، ان کے گھر پر چھاپہ مارنا، لیپ ٹاپ اور فون اٹھا کر لے جانا، انہیں ہراساں کرنا اس نام نہاد حکومت کا ایک اور کارنامہ ہے۔
سیف اللہ نیازی ایک سینیٹر ہیں اس طرح ان کے گھر پر چھاپہ مارنا لیپ ٹاپ اور فون اٹھا کر لے جانا اور ہراساں کرنا اس نام نہاد حکومت کا ایک اور کارنامہ ہے اس زیادتی کی شدید مذمت کرتے ہیں چیئرمین سینٹ اور متعلقہ اداروں کو اس ضمن میں فوری ایکشن لینا چاہئے https://t.co/JtI9OFXps9
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 13, 2022
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ سیف اللہ نیازی کے ساتھ زیادتی کی شدید مذمت کرتے ہیں، چیئرمین سینٹ اور متعلقہ اداروں کو اس ضمن میں فوری ایکشن لینا چاہئے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپے کی سختی سے مذمت کی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور اُن کے ہینڈلرز ہمیں دیوار کے ساتھ لگا رہے ہیں۔ آج سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپہ مارا گیا،گھر سے ان کا موبائل اور کمپیوٹر اٹھا کر لے گئے۔
On the one hand Imported govt telling us to stop doing politics bec of floods & on the other hand they are increasing their level of harassment & false cases against us, persecuting journalists who give our views a voice, suspending TV channels & YouTube to prevent my coverage.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 13, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








