جہازوں سے پرزے چوری ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں،سول ایوی ایشن

تازہ ترین

تازہ ترین

جہازوں سے پرزے چوری ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں،سول ایوی ایشن
جہازوں سے پرزے چوری ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں،سول ایوی ایشن

کراچی:سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کے کے ایوی ایشن کے جہازوں سے مبینہ پرزے چوری ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا تھا کہ نادہندہ کمپنی کے کے ایوی ایشن کو 2018 میں سیل کیا گیا تھا اور اس کے جہاز تحویل میں لیے گئے تھے۔

انہوں نے بتایاکہ ضبط شدہ جہازوں کے پنکھے چوری ہونے کی خبریں من گھڑت ہیں، تصویر سے ظاہر ہے کہ 2018 میں بھی جہاز پر پنکھا نہیں تھا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق جھوٹی خبر کے پیچھے ذاتی مفاد و مقاصد کار فرما ہیں، معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوششیں کی گئی، قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کراچی ایئر پورٹ پر طیاروں کے انجن اور پرزے غائب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:پہلی ڈیجیٹل مردم شُماری، حکومت کی رواں سال دسمبر میں شروع کرنے کی ہدایت

مذکورہ خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کراچی ایئر پورٹ پر نجی فلائنگ اسکول کے ہینگر میں کھڑے طیاروں کے پرزے اور انجن غائب ہوئے ہیں۔

Related Posts