حکومت نے محکمہ شماریات کو ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری رواں سال دسمبر اور آئندہ سال جنوری میں کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کرانے کیلئے ڈیڈلائن پر عمل نہیں ہوسکا۔ جس کے بعد حکومت نے محکمہ شماریات اور نادرا کو ٹائم لائن پر نظرثانی کی ہدایت کر دی۔
مردم شماری مسلح افواج کے اہلکاروں کی فول پروف سیکورٹی میں کیا جائے گا۔ محکمہ شماریات سے کہا گیا تھا کہ وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ساتھ ملا لے کیونکہ الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کیلئے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی حد بندی کا کام کرلے گا۔
حکومت نے محکمہ شماریات سے کہا ہے کہ لوگوں کی اصل رہائش کی بنیاد پر مردم شماری کے معاملے پر سندھ کو اعتماد میں لے۔
محکمہ شماریات کے مطابق مردم شماری کا کام جنوری 2023ء تک ہو جائے تو حد بندیوں کا کام ہو سکتا ہے کیونکہ حلقوں کی حتمی تعداد اس وقت سامنے آئے گی جب مردم شماری کے صوبائی نتائج سامنے آ جائیں گے۔
یاد رہے وزارت پلاننگ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی (سی ایم سی) کا تیسرا اجلاس 12؍ ستمبر کو وزیر پلاننگ احسن اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








