سونے کی فی تولہ قیمت 800روپے کم ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت

کراچی: 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں بدھ کو 800 روپے کی کمی دیکھی گئی اور گزشتہ روز 156,500 روپے کے مقابلے میں 155,700 روپے پر فروخت ہوا۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 24 قیراط کی قیمت بھی 686 روپے کم ہو کر 134,174 روپے کے مقابلے 133,488 روپے پر آگئی۔

10 گرام 22 قیراط کی قیمت 122,992 روپے میں فروخت ہونے کے مقابلے میں 122,364 روپے پر آگئی، اس کے علاوہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1570 روپے اور 1346.02 روپے پر مستحکم رہی۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 10.48 پوائنٹس کی معمولی تیزی

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 26 ڈالر کم ہو کر 1704 ڈالر پرآگئی۔

Related Posts