پی آئی اے کا اسلام آباد سے چین کی پروازوں کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

پی آئی اے کا اسلام آباد سے چین کی پروازوں کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان
پی آئی اے کا اسلام آباد سے چین کی پروازوں کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد:قومی ایئر لائن پی آئی اے نے وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی ہدایات پر چین جانے والی پروازوں کے کرایوں میں فوری طور پرکمی کااعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسافروں کے لئے دس فیصد کمی کی گئی ہے جبکہ چین جانے والے طالبعلموں کو سہولت پہنچانے کے لئے پی آئی اے دفاتر سے ٹکٹ حاصل کرنے والے طالبعلم 22 فیصد رعائت حاصل کر سکیں گے۔

طالبعلم اب 40 کلو کی بجائے 80 کلو سامان بھی ساتھ لے جا سکیں گے، کرایوں میں کمی کا اطلاق پاکستان سے روانہ ہونے والی پروازوں پر فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

مزید پڑھیں:جہازوں سے پرزے چوری ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں،سول ایوی ایشن

واضح رہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے چین کے شہروں چنگدو اور شیان کے لئے دو ہفتہ وار پروازیں چلا رہی ہے۔

Related Posts