معصوم بچے کی ناراض ٹیچر کو منانے کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

معصوم بچے کی ناراض ٹیچر کو منانے کی ویڈیو وائرل
معصوم بچے کی ناراض ٹیچر کو منانے کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارت میں پرائمری اسکول کے ایک معصوم طالب علم نے اپنی ناراض ٹیچر کو منایا، جس کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کا دل موہ لیا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمسن طالب علم اپنی ٹیچر کے سامنے غلطی کو نہ دہرانے کا وعدہ کررہا ہے، ٹیچر نے پہلے تو بچے کی بات ماننے سے انکار کیا مگر بچے کے زیادہ اصرار کرنے پر ٹیچر نے بچے کی بات مان لی۔

معصوم طالب علم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہوئی، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ کمنٹس دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

بچے کی جانب سے زیادہ اصرار کرنے پر ٹیچر کا دل موم ہوجاتا ہے اور وہ غلطی نہ دہرانے کا وعدہ لے کر اسے معاف کردیتی ہے، آخر میں بچہ اپنی ٹیچر کو پیار بھی کرتا ہے۔

Related Posts