اسٹیل مل کی 196گاڑیاں اسکریپ کے مول فروخت، آمدنی صرف 4کروڑ روپے کی ہوئی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹیل مل کی 196گاڑیاں اسکریپ کے مول فروخت، آمدنی صرف 4کروڑ روپے کی ہوئی
اسٹیل مل کی 196گاڑیاں اسکریپ کے مول فروخت، آمدنی صرف 4کروڑ روپے کی ہوئی

پاکستان اسٹیل مل انتظامیہ نے حیرت انگیز طور پر اپنے ٹرانسپورٹ بیڑے کی 196 گاڑیاں اسکریپ کے داموں پر فروخت کردیں، لیکن اس کے باوجود آمدنی صرف 4 کروڑ روپے کی ہوئی ہے۔

فروخت شدہ گاڑیوں میں 59 بسیں بھی شامل ہیں، ان کوڑیوں کے دام بکنے والی گاڑیوں کی فروخت سے 4 کروڑ 72 لاکھ 54 ہزار 520 روپے وصول ہوئے ہیں۔

مذکورہ بسیں اور دیگر گاڑیاں 2006ء سے 2021ء تک کی رجسٹریشن والی ہیں۔ ان گاڑیوں کی مجموعی خریداری کی لاگت تقریباً 60 سے 70 کروڑ روپے تک رہی ہے۔

 بسوں کو اسکریپ کے نام پر فروخت کیا گیا جبکہ بیشتر بسوں کی باڈی گل چکی تھیں مگر انجن اور چیسز ٹھیک حالت میں تھے۔

70 کروڑ کی لاگت میں خریدی جانے والی اسٹیل مل کی ان بسوں کی سب سے زیادہ بولی آٹھ لاکھ لگی جبکہ سب سے کم بولی 85 صرف ہزار وصول ہوئی ہے۔

Related Posts