بیوٹی ٹپس شیئر کرنے پر کین ڈول کی دانا نیرمبین پر تنقید

تازہ ترین

تازہ ترین

سوشل میڈیا پر بیوٹی ٹپس شیئر کرنے پر کین ڈول کی دانا نیرمبین پر تنقید
سوشل میڈیا پر بیوٹی ٹپس شیئر کرنے پر کین ڈول کی دانا نیرمبین پر تنقید

مقبول میک اپ آرٹسٹ کین ڈول نے بیوٹی ٹپس شیئر کرنے پر دانا نیر مبین کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

گزشتہ دنوں دانا نیرمبین کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے لڑکیوں کو بیوٹی ٹپس دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ سرخ مرچ اور دارچینی کے پاؤڈر کو ویسلین میں مکس کرکے ہونٹوں پر لگائیں تو اُس سے ہونٹ بہت زیادہ خوبصورت لگیں گے۔

اُن کی اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے معروف میک اپ آرٹسٹ کین ڈول نے کہا کہ دانا نیرمبین کو اس قسم کی ویڈیوز نہیں شیئر کرنی چاہئیں اور ساتھ ہی لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہونٹوں کو خوبصورت بنانے کیلئے کسی ڈاکٹر کے پاس جائیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)

مزید برآں کین ڈول نے لڑکیوں کو سختی سے اس قسم کے کچن ہیکس کو چہرے پر لگانے سے منع کیا کیونکہ اُن کے خیال میں سرخ مرچ کو ہونٹوں پر لگانے سے الرجی بھی ہوسکتی ہے۔

Related Posts