اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا راج، سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 7 کروڑ روپے ڈوب گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا راج، سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 7 کروڑ روپے ڈوب گئے
اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا راج، سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 7 کروڑ روپے ڈوب گئے

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج گزشتہ ہفتے بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 7 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کے بادل چھائے رہے، ہفتہ وار بنیادوںپر زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سے نہ صرف مایوسی بڑھی بلکہ سرمایہ کاروں نے محتاط طرز عمل اختیار کرتے ہوئے حصص کی آف لوڈنگ کو ترجیح دی۔

سیلاب سے معیشت پر منفی اثرات کے خدشے سے کاروباری حجم بھی کم رہا۔ مجموعی طور پر مندی کے سبب سرمایہ کاروں کے مزید 1 کھرب 7 ارب 26 کروڑ 15 لاکھ 34 ہزار 760 روپے ڈوب گئے، جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی گھٹ کر 68 کھرب 54 ارب 52 کروڑ 81 لاکھ 38 ہزار 914 روپے ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عوام کو نیا جھٹکا دینے کی تیاری، بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو موصول

ہفتہ وار کاروبار میں 100 انڈیکس 268.67 پوائنٹس گھٹ کر 41679.49 پر بند ہوا جبکہ کےایس ای 30 انڈیکس 85.75 پوائنٹس گھٹ کر 15684.87 پر بند ہوا۔ کے ایم آئی 30 انڈیکس 60042 پوائنٹس گھٹ کر 68619.28 پر بند ہوا اور کے ایم آئی پی ایس ایکس انڈیکس 259.67 پوائنٹس گھٹ کر 20990.37 پر بند ہوا۔

Related Posts