کراچی: بھارت کے ایک صارف کی جانب سے سوشل میڈیا پر پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی کمزور انگلش سے متعلق ویڈیو پر قومی کھلاڑی کے چاہنے بھارتی صارفین پر آگ بگولا ہوگئے اور کھری کھری سنادیں۔
بھارت کے ایک اکاؤنٹ سے کچھ روز قبل پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ایک پرانی ویڈیو کو ایڈیٹ کرکے شیئر کیا گیا جس میں انھیں پاکستانی کھلاڑی محمد نواز کے ہمراہ دیکھا گیا۔
Well, Naseem Shah can’t pronounce Lenovo and Indian Batsmen can’t play Naseem Shah. 🙂 https://t.co/Es0aOEDFUb
— Abdul Afaan (@_abdulafaan_) September 15, 2022
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کو معروف برانڈ Lenovo پڑھنے میں مشکل پیش آرہی ہے، جبکہ دقت کے باوجود نسیم شاہ لینووو عجلت میں غلط پڑ گئے۔
پاکستانی شائقین ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نسیم شاہ کی حمایت میں میدان میں آگئے، کسی نے بھارتی کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا تو کسی نے بھارتی صارفین کو اچھی انگریزی کے بجائے کھیل کی اہمیت یاد دلائی۔
پاکستانی صارف نے نسیم شاہ کی حمایت میں لکھا کہ وہ پاکستانی ہیں نہ کہ انگریزوں کا غلام، بڑے ہو جاؤ جبکہ عبداللہ عفان نامی صارف نے لکھا کہ نسیم شاہ لینووو نہیں پڑھ سکتا اور بھارتی کھلاڑی نسیم شاہ کو نہیں کھیل سکتے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








