کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ہوم ورک نہ کرنے پر باپ نے اپنے 12 سالہ بچے کو جلا دیا۔
متاثرہ بچے کی والدہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ بیٹا ہوم ورک نہیں کر رہا تھا جس پر ملزم والد کو غصہ آگیا اور اس نے بچے کو جلا ڈالا تاہم 2 دن اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد بچہ دم توڑ گیا۔
مقتول بچے کی والدہ نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد اپنے شوہر سے ڈر گئی تھی اس لئے پولیس میں رپورٹ درج نہیں کروا سکی۔