کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین بھائی جاں بحق ہوگئے۔
کوئٹہ کے ریلوے کالونی میں نامعلوم افراد نے رات گئے ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر ناصر کے تین بیٹوں کو قتل کردیا۔ واقعہ رات کو تین بجے پیش آیا جب تینوں بھائی شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔
واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ میتوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا، آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کسی رحم کے مستحق نہیں وہ قانون کی گرفت سے قطعی آزاد نہیں ہیں۔
کراچی، واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے شہری کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
مشیر داخلہ بلوچستان ضیا اللہ لانگو نے بھی کوئٹہ میں فائرنگ سے 3 بھائیوں کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ ڈی آئی جی کوئٹہ سے قتل کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
ضیااللہ لانگو نے ڈی آئی جی کوئٹہ کوملزمان کی فوری گرفتاری کیلئےاسپیشل ٹیمیں تشکیل دینےکی ہدایت کردی۔ اُن کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔لواحقین کوانصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پریقینی بنائی جائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








