سیاسی منافق فون پر پیٹرول مہنگا اور عوام میں سستا کرنے کا کہتے ہیں، شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

سی پی او آفس کے لینڈ لائن نمبر پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید پر حملےکی دھمکی آمیزکال موصول ہوئی ہے۔
سی پی او آفس کے لینڈ لائن نمبر پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید پر حملےکی دھمکی آمیزکال موصول ہوئی ہے۔

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی منافق فون پر کہتے ہیں پیٹرول مہنگا کرو اور عوام میں کہتے ‏ہیں سستا کرو۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی منافق فون پر کہتے ہیں پیٹرول مہنگا کرو اور عوام میں کہتے ‏ہیں سستا کرو۔

ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک کے حوالے سے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں صرف اپنے داماد عزیز ہیں۔ ریاست کا قانون عزیز نہیں یہ کھلا تضاد ہے۔ اس پر شرمندگی ہے اور یہ تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امانت میں خیانت کے مقدمے میں سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی گرفتار

انہوں نے آڈیو لیکس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حساس معلومات کس طرح آؤٹ ہوجاتی ہیں؟ امید ہے کل سلامتی کونسل اس پرعوام کو بھی اعتماد میں لےگی۔ یہ بہت سنگین معاملہ ہے۔

Related Posts