وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔
وزیر خزانہ نے سرکاری ٹی وی پر اپنے خطاب میں کہا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھادی ہے۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا بھی اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
عوام کے لئے خوشخبری، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
مالی سال 2021-22 کےلیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








