عمران خان کی آڈیو لیکس نے پاکستان کے مفادات کیخلاف سنگین سازش بے نقاب کردی، وزیراعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کی آڈیو لیکس نے پاکستان کے مفادات کیخلاف سنگین سازش بے نقاب کردی، وزیراعظم
عمران خان کی آڈیو لیکس نے پاکستان کے مفادات کیخلاف سنگین سازش بے نقاب کردی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی آڈیو لیکس نے پاکستان کے مفادات کے خلاف سنگین سازش بے نقاب کردی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چور اب اداروں کو بدنام کرکے اپنے جرم کی سزا سے بچنا چاہتے ہیں۔عوام کے بعد سازشی اب اداروں میں انتشار پھیلانے کی سازش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سفارتی سائفر میں ردوبدل کرکے قومی سلامتی سے کھیلا گیا، قانون کا سامنا تو کرنا ہوگا۔ پاکستان کے قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو قانون کو جواب دینا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ریسٹورنٹ انتظامیہ نے سالگرہ منانے کیلئے آئے بچوں کو مبینہ طور پر تیزاب پلادیا

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، مقبول ہونے کا مطلب قانون سے بالاتر ہونا کیسے ہوگیا؟عمران خان کی آڈیو لیکس نے پاکستان کے مفادات کے خلاف سنگین سازش بے نقاب کردی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے مبینہ دھمکیوں والے امریکی سائفر کے حوالے سے آڈیو لیکس کے معاملے پر عمران کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ایف آئی اے سے تحقیقات کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔

تاہم، پی ٹی آئی نے آڈیو لیکس اور امریکی سائفر کی ایف آئی اے کے ذریعے تحقیقات کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی سپریم کورٹ سے جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے۔

Related Posts